14 جولائی، 2024، 3:02 PM

عالمی حریت پسندوں کا پرچم ہمارے ہاتھوں میں ہے، پزشکیان کی سپاہ پاسداران کے رہنماؤں سے ملاقات

عالمی حریت پسندوں کا پرچم ہمارے ہاتھوں میں ہے، پزشکیان کی سپاہ پاسداران کے رہنماؤں سے ملاقات

سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈروں نے نومنتخب ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈروں نے ایرانی نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر پزشکیان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے عزیز بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔ حضرت سید الشہداء اباعبداللہ حسین علیہ السلام کا پرچم تحفے میں ملا۔ آج عالمی حریت پسندوں کا پرچم ہمارے ہاتھوں میں ہے۔ اس پرچم کا علمدار بن کر رہنے کے لئے حضرت عباس علیہ السلام کی طرف وفادار، عدالت پسند، انصاف پسند اور فداکار بننا پڑتا ہے۔

یاد رہے ڈاکٹر پزشکیان نے فلسطین اور لبنان کی مقاومتی تنظیموں کے رہنماؤں کو اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ ایران مقاومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

نومنتخب صدر سے ملاقات کرنے والوں میں سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، سپاہ پاسداران انقلاب میں رہبر معظم کے نمائندے حجت الاسلام عبداللہ حاجی صادقی، سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور، سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ، سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری، ادارہ بسیج کے سربراہ جنرل غلام رضا سلیمانی، سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی، خاتم الانبیاء کنسٹرکشن سائٹ کے سربراہ جنرل عبدالرضا عابد، سپاہ پاسداران انقلاب کے شعبہ انٹیلی جنس کے سربراہ جنرل مجید خادمی شامل تھے۔

News ID 1925398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha